صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب صوم المسافر - ذكر الأمر للمسافر الماشي أو الضعيف بالإفطار باب: مسافر کے روزے کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ پیدل یا کمزور مسافر افطار کرے
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبَى سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى نَهَرٍ مِنْ مَاءٍ وَهُوَ عَلَى بَغْلَتِهِ ، وَالنَّاسُ صِيَامٌ ، وَالْمَشَاةُ كَثِيرٌ ، فَقَالَ : " اشْرَبُوا " ، فَجَعَلُوا يَنْظُرُونَ إِلَيْهِ ، فَقَالَ : " اشْرَبُوا ، فَإِنِّي آمُرُكُمْ " ، فَجَعَلُوا يَنْظُرُونَ إليهِ ، فَحَوَّلَ وَرِكَهُ ، فَشَرِبَ وَشَرِبَ النَّاسُ " .سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر پانی کی نہر کے پاس سے ہوا۔ آپ اپنے خچر پر سوار تھے۔ لوگوں نے روزہ رکھا ہوا تھا۔ پیدل چلنے والے لوگ بہت زیادہ تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ پانی پی لو۔ لوگ آپ کی طرف دیکھنے لگے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ پانی پی لو۔ میں تمہیں حکم دے رہا ہوں۔ لوگ پھر آپ کی طرف دیکھنے لگے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پہلو کو حرکت دی (اور آگے بڑھ کر) پانی پی لیا، تو لوگوں نے بھی پانی پی لیا۔