صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب قضاء الصوم - ذكر نفي إيجاب القضاء عن الآكل والشارب في صومه غير ذاكر لما يأتي منه باب: روزوں کی قضا کا بیان - اس بات کی نفی کہ کھانے پینے والے پر، جو اپنے روزے کو بھول کر کھائے پئے، قضائی لازم ہو
حدیث نمبر: 3520
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا أَكَلَ الصَّائِمُ نَاسِيًا ، فَلِيُتِمَّ صَوْمَهُ ، فَإِنَّمَا أَطْعَمَهُ اللَّهُ وَسَقَاهُ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جب روزہ دار شخص بھول کر کچھ کھا لے، تو اسے اپنا روزہ مکمل کرنا چاہیئے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے کھلایا اور پلایا ہے ۔“