صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب قضاء الصوم - ذكر نفي إيجاب القضاء عن الآكل والشارب في صومه غير ذاكر لما يأتي منه باب: روزوں کی قضا کا بیان - اس بات کی نفی کہ کھانے پینے والے پر، جو اپنے روزے کو بھول کر کھائے پئے، قضائی لازم ہو
حدیث نمبر: 3519
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا أَكَلَ الصَّائِمُ نَاسِيًا وَشَرِبَ نَاسِيًا ، فَلِيُتِمَّ صَوْمَهُ ، فَإِنَّمَا أَطْعَمَهُ اللَّهُ وَسَقَاهُ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جب روزہ دار شخص بھول کر کچھ کھا لے یا بھول کر کچھ پی لے، تو اسے اپنا روزہ مکمل کرنا چاہئے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے کھلایا اور پلایا ہے ۔“