صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب الإفطار وتعجيله - ذكر الإخبار بأن عين الشمس إذا سقطت حل للصائم الإفطار باب: افطار کرنے اور جلدی افطار کرنے کا بیان - اس بات کی اطلاع کہ جب سورج کی عين غروب ہو جائے تو صائم کے لیے افطار جائز ہو جاتا ہے
حدیث نمبر: 3513
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا أَقْبَلَ اللَّيْلُ ، وَأَدْبَرَ النَّهَارُ ، وَغَابَتِ الشَّمْسُ ، فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ " .سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جب رات آ جائے اور دن رخصت ہو جائے اور سورج غروب ہو جائے، تو روزہ دار شخص افطاری کرے ۔“