صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب الإفطار وتعجيله - ذكر البيان بأن من أحب العباد إلى الله من كان أعجل إفطارا باب: افطار کرنے اور جلدی افطار کرنے کا بیان - اس بات کا بیان کہ اللہ کے نزدیک سب سے محبوب بندے وہ ہیں جو افطار میں سب سے زیادہ جلدی کرتے ہیں
حدیث نمبر: 3507
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا الُوَلِيدُ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، حَدَّثَنِي قُرَّةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الزُهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " قَالَ اللَّهُ تَعَالَى : أَحَبُّ عِبَادِي إِلَيَّ أَعْجَلُهُمْ فِطْرًا " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : قُرَّةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ هَذَا : هُوَ قُرَّةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَيُوَئِيلَ ، اسْمُهُ يَحِيَى ، وَقُرَّةُ لَقَبٌ ، مِنْ ثِقَاتِ أَهْلِ مِصْرَ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندوں میں میرے سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو جلدی افطاری کر لیں ۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): قرہ بن عبدالرحمن نامی راوی قره بن عبدالرحمن بن حیوئیل ہے۔ اس کا نام یحیی ہے اور قرہ اس کا لقب ہے اور یہ مصر سے تعلق رکھنے والا ثقہ راوی ہے۔