صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب الإفطار وتعجيله باب: افطار کرنے اور جلدی افطار کرنے کا بیان -
حدیث نمبر: 3502
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ الطَّائِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا يَزَالُ النَّاسُ بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الْفِطْرَ " .سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” لوگ اس وقت تک بھلائی پر رہیں گے جب تک وہ افطار جلدی کرتے رہیں گے ۔“