صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب صوم الجنب - ذكر البيان بأن المرء جائز له أن يكون اغتساله من جنابته بعد طلوع الفجر ومن نيته أن يصوم يومئذ باب: جنابت کی حالت میں روزہ رکھنے کا بیان - اس بات کا بیان کہ آدمی کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنی جنابت سے غسل فجر طلوع ہونے کے بعد کرے اور اس کی نیت ہو کہ وہ اس دن روزہ رکھے
حدیث نمبر: 3496
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهِبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، أَنَّهُ قَالَ : أَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ ، وَأُمُّ سَلَمَةَ زَوْجَا النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُدْرِكُهُ الْفَجْرُ وَهُوَ جُنُبٌ مِنْ أَهْلِهِ ، ثُمَّ يَغْتَسِلُ وَيَصُومُ " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات صبح صادق کے وقت اپنی بیوی (کے ساتھ صحبت کرنے کی وجہ سے) جنابت کی حالت میں ہوتے تھے، لیکن پھر بھی آپ غسل کر کے روزہ رکھ لیتے تھے۔