صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب آداب الصوم - ذكر الأمر للصائم إذا جهل عليه أن يقول إني صائم باب: روزے کے آداب کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ صائم جب اس پر جہالت کی جائے تو کہے کہ میں روزہ سے ہوں
حدیث نمبر: 3482
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا كَانَ يَوْمُ صَوْمِ أَحَدِكُمْ ، فَلا يَرْفُثْ ، وَلا يَجْهَلْ ، فَإِنْ جَهِلَ عَلَيْهِ أَحَدٌ ، فَلِيَقُلْ : إِنِّي امْرُؤٌ صَائِمٌ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جب تم میں سے کسی شخص نے روزہ رکھا ہو، تو وہ بد زبانی کا مظاہرہ نہ کرے جہالت کا مظاہرہ نہ کرے، اگر کوئی شخص اس کے خلاف جہالت کا مظاہرہ کرے، تو وہ یہ کہہ دے میں نے روزہ رکھا ہوا ہے ۔“