صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب السحور - ذكر الاستحباب لمن أراد الصيام أن يجعل سحوره تمرا باب: سحری کا بیان - اس بات کا استحباب کہ جو روزہ رکھنا چاہے وہ اپنا سحور کھجوروں سے کرے
حدیث نمبر: 3475
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الُوَزِيرِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْمَدَنِيُّ ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " نِعْمَ سَحُورُ الْمُؤْمِنِ التَّمْرُ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” مومن کی بہترین سحری کھجور ہے ۔“