صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب السحور - ذكر الإخبار بأن الخيط الأبيض هو الفجر المعترض في أفق السماء باب: سحری کا بیان - اس بات کی اطلاع کہ سفید دھاگہ فجر ہے جو آسمان کے افق پر نمودار ہوتا ہے
حدیث نمبر: 3462
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، أَخْبَرَنِي عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ ، قَالَ : لَمَا نَزَلَتْ : وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الأَسْوَدِ سورة البقرة آية 187 ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّمَا ذَلِكَ بَيَاضُ النَّهَارِ وَسَوَادُ اللَّيْلِ " .سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی۔ ” تم لوگ اس وقت تک کھا پی سکتے ہو جب تک سیاہ دھاگے کے مقابلے میں سفید دھاگہ تمہارے سامنے نمایاں نہ ہو جائے ۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس سے مراد دن کی سفیدی اور رات کی تاریکی ہے۔