صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب رؤية الهلال - ذكر البيان بأن قوله صلى الله عليه وسلم " فصوموا ثلاثين أراد به إن لم تروا الهلال باب: چاند دیکھنے کا بیان - اس بات کا بیان کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قول "تیس روزہ رکھو" سے مراد یہ ہے کہ اگر ہلال نہ دیکھا جائے
حدیث نمبر: 3458
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ حَتَّى تَرَوُا الْهِلالَ ، أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ ، ثُمَّ صُومُوا حَتَّى تَرَوُا الْهِلالَ ، أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ " .سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” مہینے کا آغاز اس وقت تک نہ کرو جب تک پہلی کا چاند نہ دیکھ لو یا تیس کی تعداد پوری نہ کر لو۔ پھر تم روزے رکھنا شروع کرو، یہاں تک کہ جب تم پہلی کا چاند دیکھ لو یا تعداد پوری کر لو (تو عیدالفطر کرو)