صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب فضل الصوم - ذكر البيان بأن الصوم جنة من النار للعبد يجتن به من النار باب: روزے کی فضیلت کا بیان - اس بات کا بیان کہ روزہ بندے کے لیے آگ سے ڈھال ہے جس سے وہ آگ سے بچتا ہے
حدیث نمبر: 3427
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : هَذَا مَا حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَذَكَرَ أَحَادِيثَ ، وَقَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الصِّيَامُ جُنَّةٌ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ وہ حدیثیں ہیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے بیان کی تھیں پھر انہوں نے کچھ احادیث بیان کیں جن میں یہ بات بھی بیان کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ ” روزہ ڈھال ہے۔ “