صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب فضل الصوم - ذكر البيان بأن الصوم لا يعدله شيء من الطاعات باب: روزے کی فضیلت کا بیان - اس بات کا بیان کہ روزہ دیگر طاعتوں سے بے مثل ہے
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ ، بِحَرَّانَ ، حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا نَصْرٍ الْهِلالِيَّ ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيُوَةَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ ، قَالَ : " عَلَيْكَ بِالصَّوْمِ ، فَإِنَّهُ لا عِدْلَ لَهُ " قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : أَبُو نَصْرٍ هَذَا : هُوَ حُمَيْدُ بْنُ هِلالٍ ، وَلَسْتُ أُنْكِرُ أَنْ يَكُونَ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ بِطُولِهِ ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيُوَةَ ، وَسَمِعَ بَعْضَهُ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، فَالطَّرِيقَانِ جَمِيعًا مَحْفُوظَانِ .سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی عمل کی طرف میری رہنمائی کیجئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر روزہ رکھنا لازم ہے، کیونکہ اس کے برابر اور کوئی چیز نہیں ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): ابونصر نامی یہ راوی حمید بن ہلال ہے۔ میں ایسا ہونے کا انکار نہیں کرتا کہ محمد بن ابویعقوب نے یہ روایت تفصیلی طور پر رجاء سے سنی ہو اور پھر انہوں نے اس کا کچھ حصہ حمید بن ہلال سے سنا ہو تو اس کے دونوں طرق محفوظ ہوں گے۔