صحیح ابن حبان
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے احکام و مسائل
باب فضل الصوم - ذكر البيان بأن الصائمين إذا دخلوا من باب الريان أغلق بابهم ولم يدخل منه أحد غيرهم باب: روزے کی فضیلت کا بیان - اس بات کا بیان کہ صائمین جب باب الریان سے داخل ہوں گے تو ان کا دروازہ بند کر دیا جائے گا اور کوئی دوسرا اس سے داخل نہ ہو گا
حدیث نمبر: 3420
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلالٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ فِي الْجَنَّةِ بَابًا يُقَالُ لَهُ : الرَّيَّانُ ، يَدْخُلُ مِنْهُ الصَّائِمُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، لا يَدْخُلُ مِنْهُ أَحَدٌ غَيْرُهُمْ ، يُقَالُ : أَيْنَ الصَّائِمُونَ ؟ فَيَقُومُونَ ، فَيَدْخُلُونَ مِنْهُ ، فَإِذَا دَخَلَ آخِرُهُمْ أُغْلِقَ ، فَلَمْ يَدْخُلْ مِنْهُ أَحَدٌ " .سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جنت میں ایک دروازہ ہے، جس کا نام ” ریان “ ہے قیامت کے دن روزہ دار لوگ اس سے داخل ہوں گے ان کے علاوہ اور کوئی شخص اس میں سے داخل نہیں ہو گا یہ کہا: جائے گا روزہ دار لوگ کہاں ہیں؟ وہ لوگ اٹھیں گے اور اس دروازے سے جنت میں داخل ہو جائیں گے اور جب ان کا آخری فرد اندر داخل ہو جائے گا، تو اس دروازے کو بند کر دیا جائے گا کوئی اور اس دروازے سے داخل نہیں ہو سکے گا۔ “