صحیح ابن حبان
كتاب الزكاة— کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل
صدقة التطوع - ذكر تفضل الله جل وعلا على المرأة إذا تصدقت من بيت زوجها غير مفسدة فلها أجر كما لزوجها أجر ما اكتسب ولها أجر ما نوت وللخازن كذلك باب: نفلی صدقہ کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا عورت پر اپنے فضل سے اس کے شوہر کے گھر سے غیر مفسدانہ صدقہ کرنے پر اسے اجر دیتا ہے جیسا کہ شوہر کو اس کے کمائی پر اور اسے اس کی نیت پر، اور خازن کو بھی اسی طرح
حدیث نمبر: 3358
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحِيَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا تَصَدَّقْتِ الْمَرْأَةُ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا غَيْرَ مُفْسِدَةٍ ، فَلَهَا أَجْرُهَا ، وَلِزَوْجِهَا أَجْرُ مَا اكْتَسَبَ ، وَلَهَا أَجْرُ مَا نَوَتْ ، وَلِلْخَازِنِ مِثْلُ ذَلِكَ " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جب کوئی عورت اپنے شوہر کے گھر میں سے، کوئی خرابی پیدا کیے بغیر، صدقہ کرتی ہے تو اس عورت کو اس کا اجر ملتا ہے اس کے شوہر کو اس کا اجر ملتا ہے آدمی کو کمانے کا اجر ملتا ہے اور عورت کو اس کی نیت کا اجر ملتا ہے اور خزانچی کی مثال بھی اسی کی مانند ہے۔ “