صحیح ابن حبان
كتاب الزكاة— کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل
صدقة التطوع - ذكر البيان بأن الصدقة على الأقارب أفضل من العتاقة باب: نفلی صدقہ کا بیان - اس بات کا بیان کہ رشتہ داروں پر صدقہ غلام آزاد کرنے سے بہتر ہے
حدیث نمبر: 3343
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ ، أَنَّهَا أَعْتَقَتْ وَلِيدَةً فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : " لَوْ أَعْطَيْتِهَا أَخُوَالَكِ كَانَ أَعْظَمَ لأَجْرِكِ " .سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں انہوں نے اپنی کنیز کو آزاد کر دیا انہوں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم اسے اپنے ماموں کو دے دیتی، تو یہ تمہارے لیے زیادہ اجر کا باعث ہوتا۔