صحیح ابن حبان
كتاب الزكاة— کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل
باب صدقة الفطر - ذكر الأمر بصدقة الفطر صاع تمر أو صاع شعير باب: صدقۂ فطر کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ صدقہ فطر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو ہے
حدیث نمبر: 3300
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الُوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِصَدَقَةِ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ ، أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ " ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ : فَجَعَلَ النَّاسُ عِدْلَهُ مُدَّيْنِ مِنْ حِنْطَةٍ .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کا ایک صاع یا جو کا ایک صاع صدقہ فطر کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: لوگوں نے گندم کے دو مد اس کے برابر قرار دیئے ہیں۔