صحیح ابن حبان
كتاب الزكاة— کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل
باب مصارف الزكاة - ذكر البيان بأن المصطفى صلى الله عليه وسلم أدخل إصبعه في في الحسن فأخرج التمرة منه بعدما لاكها باب: زکاۃ کے مصارف کا بیان - اس بات کا بیان کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلی حسن کے منہ میں ڈالی اور اس سے کھجور نکالی جب اس نے اسے چبا لیا
حدیث نمبر: 3296
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ ، بِفَمِ الصُّلْحِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَمُرُّ بِالتَّمْرَةِ سَاقِطَةً ، فَلا يَمْنَعُهُ مِنْ أَخْذِهَا إِلا مَخَافَةُ الصَّدَقَةِ " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات کسی گری ہوئی کھجور کے پاس سے گزرتے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اس اندیشے کے تحت نہیں اٹھاتے تھے کہ کہیں وہ زکوۃ کی نہ ہو۔