صحیح ابن حبان
كتاب الزكاة— کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل
باب مصارف الزكاة - ذكر السبب الذي من أجله قال صلى الله عليه وسلم هذا القول باب: زکاۃ کے مصارف کا بیان - اس وجہ کا ذکر جس کی بنا پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات کہی
حدیث نمبر: 3294
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِتَمْرٍ مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ ، فَتَنَاوَلَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ تَمْرَةً ، فَلاكَهَا فِي فِيهِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كِخْ كِخْ ، إِنَّا لا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں زکوۃ کی کھجوریں لائی گئیں سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے ان میں سے ایک کھجور اٹھا لی۔ انہوں نے اسے اپنے منہ میں ڈال لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تھوکو تھوکو ہمارے لیے زکوۃ حلال نہیں ہے۔