صحیح ابن حبان
كتاب الزكاة— کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل
باب مصارف الزكاة - ذكر الزجر عن أكل الصدقة المفروضة لآل محمد صلى الله عليه وسلم باب: زکاۃ کے مصارف کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرضی صدقہ کھائیں
حدیث نمبر: 3292
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحِيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْب ، قال : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ أَبَا يُونُسَ مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : " إِنِّي أَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِي ، فَأَجِدُ التَّمْرَةَ سَاقِطَةً ، ثُمَّ أَرْفَعُهَا لآكُلَهَا ، ثُمَّ أَخْشَى أَنْ تَكُونَ صَدَقَةٌ فَأُلْقِيَهَا " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” میں اپنے گھر واپس جاتا ہوں وہاں مجھے کوئی کھجور گری ہوئی ملتی ہے، میں اسے کھانے کے لیے اٹھاتا ہوں پھر مجھے یہ اندیشہ ہوتا ہے کہیں یہ صدقے کی نہ ہو، تو میں اسے رکھ دیتا ہوں۔ “