صحیح ابن حبان
كتاب الزكاة— کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل
باب العشر - ذكر الأمر للخارص أن يدع ثلث التمر أو ربعه ليأكله أهله رطبا غير داخل فيما يأخذ منه العشر أو نصف العشر باب: عشر کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ خارص کھجوروں کا تہائی یا چوتھائی حصہ چھوڑ دے تاکہ اس کے مالک اسے تازہ کھا سکیں، جو عشر یا نصف عشر کے طور پر لیا جاتا ہے اس میں شامل نہ ہو
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا أَبُو الُوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، أَخْبَرَنَا خُبَيْبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ مَسْعُودِ بْنِ نِيَارٍ يُحَدِّثُ ، قَالَ : جَاءَنَا سَهْلُ بْنُ أَبِي حَثْمَةَ إِلَى مَسْجِدِنَا فَحَدَّثَنَا ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا خَرَصْتُمْ ، فَخُذُوا ، وَدَعُوا الثُّلُثَ ، فَإِنْ لَمْ تَدْعُوا الثُّلُثْ ، فَدَعُوا الرُّبُعَ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : لِهَذَا الْخَبَرِ مَعْنَيَانِ ، أَحَدُهُمَا : أَنْ يُتْرَكَ الثُّلُثُ أَوِ الرُّبُعُ مِنَ الْعُشْرِ ، وَالثَّانِي : أَنْ يُتْرَكَ ذَلِكَ مِنْ نَفْسِ التَّمْرِ قَبْلَ أَنْ يُعَشَّرَ إِذَا كَانَ ذَلِكَ حَائِطًا كَبِيرًا يَحْتَمِلُهُ .عبدالرحمن بن مسعود بیان کرتے ہیں: سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ ہماری اس مسجد میں تشریف لائے انہوں نے ہمیں یہ حدیث بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جب تم پیداوار کا اندازہ لگاؤ، تو وصولی کر لو اور ایک تہائی حصے کو چھوڑ دو اگر تم ایک تہائی کو نہیں چھوڑتے، تو چوتھے حصے کو چھوڑ دو۔ “ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): اس روایت کے دو مفہوم ہو سکتے ہیں ایک یہ ہے: وہ عشر میں سے ایک تہائی یا ایک چوتھائی کو ترک کر دے اور دوسرا مفہوم یہ ہے: وہ عشر لینے سے پہلے کھجوروں میں سے ہی اسے ترک کر دے جبکہ وہ باغ بڑا ہو۔