صحیح ابن حبان
كتاب الزكاة— کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل
باب العشر - ذكر الإخبار عما يعمل الخارص في العنب كما يعمله في النخل باب: عشر کا بیان - اس بات کی اطلاع کہ خارص انگوروں میں وہی کام کرتا ہے جو وہ کھجوروں میں کرتا ہے
حدیث نمبر: 3279
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحٍ التَّمَّارِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَتَّابِ بْنِ أُسَيْدٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الْكَرْمُ يُخْرَصُ كَمَا يُخْرَصُ النَّخْلُ ، ثُمَّ تُؤَدَّى زَكَاتُهُ زَبِيبًا كَمَا تُؤَدَّى زَكَاةُ النَّخْلِ تَمْرًا " .سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” انگور کے درخت کا اندازہ لگایا جائے گا، جس طرح کھجور کے درخت کا اندازہ لگایا جاتا ہے اور پھر انگور کی شکل میں اس کی زکوۃ ادا کر دی جائے گی، جس طرح کھجور کے درخت کی زکوۃ کھجور کی شکل میں ادا کی جاتی ہے۔ “