صحیح ابن حبان
كتاب الزكاة— کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل
باب العشر - ذكر ما يجب فيه الصدقة إذا بلغ الأوساق الخمسة التي وصفناها باب: عشر کا بیان - اس چیز کا ذکر جس میں صدقہ واجب ہوتا ہے جب وہ پانچ اوسق کی مقدار کو پہنچ جائے جو ہم نے بیان کی
حدیث نمبر: 3277
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفِيَانُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحِيَى بْنِ حِبَّانَ ، عَنْ يَحِيَى بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَيْسَ فِي حَبٍّ وَلا تَمْرٍ دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ صَدَقَةٌ ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ صَدَقَةٌ " .سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” پانچ وسق سے کم اناج اور کھجوروں میں زکوۃ لازم نہیں ہوتی۔ پانچ سے کم اونٹوں میں زکوۃ لازم نہیں ہوتی۔ پانچ اوقیہ سے کم (چاندی میں) زکوۃ لازم نہیں ہوتی۔ “