صحیح ابن حبان
كتاب البر والإحسان— کتاب: نیکی و احسان کے احکام و مسائل
باب ما جاء في الطاعات وثوابها - ذكر الإخبار عن استعمال الله جل وعلا أهل الطاعة بطاعته باب: اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اس بات کی خبر کا ذکر کہ اللہ جل وعلا اہلِ طاعت کو اپنی طاعت کے کاموں میں لگاتا ہے۔
حدیث نمبر: 326
أَخْبَرَنَا الصُّوفِيُّ بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ ، حَدَّثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَلِيحٍ الْبَهْرَانِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ بَكْرَ بْنَ زُرْعَةَ الْخَوْلانِيَّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا عِنَبَةَ الْخَوْلانِيَّ وَهُوَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مِمَّنْ صَلَّى لِلْقِبْلَتَيْنِ كِلْتَيْهِمَا وَأَكَلَ الدَّمَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " لا يَزَالُ اللَّهُ يَغْرِسُ فِي هَذَا الدِّينِ بِغَرْسٍ يَسْتَعْمِلُهُمْ فِي طَاعَتِهِ " .سیدنا ابوعنبہ خولانی رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک ہیں، جنہوں نے دونوں قبلوں کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی ہوئی ہے۔ انہوں نے جاہلیت میں خون کھایا تھا۔ وہ یہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ اس دین میں مسلسل پودے لگاتا رہے گا اور وہ ان لوگوں کو اپنی فرمانبرداری کے لئے استعمال کرتا رہے گا۔ “