صحیح ابن حبان
كتاب الزكاة— کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل
باب الوعيد لمانع الزكاة - ذكر الزجر عن استعمال الشح في فرائض الله والجبن في قتال أعداء الله جل وعلا باب: زکاۃ نہ دینے والے کے لیے وعید کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ اللہ کے فرائض میں بخل اور اللہ کے دشمنوں سے لڑنے میں بزدلی کی جائے
حدیث نمبر: 3250
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْمُقْرِئُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مَرُوَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " شَرُّ مَا فِي الرَّجُلِ شُحٌّ هَالِعٌ ، وَجُبْنٌ خَالِعٌ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” آدمی میں سب سے بری چیز وہ کنجوسی ہے، جو غمگین کر دے اور وہ بزدلی ہے، جو حواس رخصت کر دے۔ “