صحیح ابن حبان
كتاب الزكاة— کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل
باب فضل الزكاة - ذكر البيان بأن الجنة إنما تجب لمن آتى الزكاة مع سائر الفرائض وكان مجتنبا للكبائر باب: زکاۃ کا بیان - اس بات کا بیان کہ جنت اس کے لیے لازم ہوتی ہے جو زکوٰۃ ادا کرے، دیگر فرائض پورے کرے اور کبیرہ گناہوں سے بچے
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى بْنِ يَحِيَى بْنِ عِيسَى بْنِ هِلالٍ التَّمِيمِيُّ ، بِالْمَوْصِلِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلْمٍانَ الأَغَرُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنْ عَبْدٍ يَعْبُدُ اللَّهَ لا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا ، وَيُقِيمُ الصَّلاةَ ، وَيُؤْتِي الزَّكَاةَ ، وَيَصُومُ رَمَضَانَ ، وَيَجْتَنِبُ الْكَبَائِرَ إِلا دَخَلَ الْجَنَّةَ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : لِسَلْمَانَ الأَغَرِّ ابْنَانِ : أَحَدُهُمَا عَبْدُ اللَّهِ ، وَالآخَرُ : عُبَيْدُ اللَّهِ ، وَجَمِيعًا حَدَّثَا عَنْ أَبِيهِمَا ، وَهَذَا عَبْدُ اللَّهِ .سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جو بندہ بھی اللہ کی عبادت کرتا ہو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو، وہ نماز قائم کرتا ہو، زکوۃ ادا کرتا ہو، رمضان کے روزے رکھتا ہو اور کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرتا ہو، تو وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔ “ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سلمان اغر نامی راوی کے دو بیٹے ہیں ان میں سے ایک عبداللہ ہے اور دوسرا عبیداللہ ہے اور ان دونوں نے اپنے والد کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے، یہاں اس کا راوی عبداللہ ہے۔