صحیح ابن حبان
كتاب الزكاة— کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل
باب ما جاء في الحرص وما يتعلق به - ذكر البيان بأن حكم النخل حكم المال في هذا الذي وصفناه باب: حرص اور اس سے متعلق امور کا بیان - اس بات کا بیان کہ کھجور کے درخت کا حکم اس میں وہی ہے جو ہم نے مال کے بارے میں بیان کیا
حدیث نمبر: 3233
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَعِيَنَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفِيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " لَوْ كَانَ لابْنِ آدَمَ وَادٍ مِنْ نَخْلٍ ، لَتَمَنَّى إِلَيْهِ مِثْلَهُ ، وَلا يَمْلأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلا التُّرَابُ " ، لَمْ يُحَدِّثْ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي شُعَيْبٍ إِلا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، تَفَرَّدَ الأَعْمَشُ بِقَوْلِهِ مِنْ نَخْلٍ ، قَالَهُ الشَّيْخُ .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” اگر آدمی کے پاس کھجوروں کے باغات کی ایک وادی ہو، تو وہ اس کی مانند اور کی آرزو کرے گا آدمی کے پیٹ کو صرف مٹی بھر سکتی ہے۔ “ أحمد بن ابوشعیب کے حوالے سے صرف عمر بن سعید نے یہ روایت نقل کی ہے اور روایت کے الفاظ میں کھجوروں کے باغ کو نقل کرنے میں اعمش نامی راوی منفرد ہے یہ بات شیخ نے بیان کی ہے۔