صحیح ابن حبان
كتاب الزكاة— کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل
باب ما جاء في الحرص وما يتعلق به - ذكر البيان بأن حكم النخل حكم المال في هذا الذي وصفناه باب: حرص اور اس سے متعلق امور کا بیان - اس بات کا بیان کہ کھجور کے درخت کا حکم اس میں وہی ہے جو ہم نے مال کے بارے میں بیان کیا
حدیث نمبر: 3232
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيِّ بْنِ بَحْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفِيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَوْ أَنَّ لابْنِ آدَمَ وَادِيَيْنِ مِنْ نَخْلٍ ، لابْتَغَى إِلَيْهِ ثَالِثًا ، وَلا يَمْلأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلا التُّرَابُ ، وَيَتُوبُ اللَّهُ عَلَى مَنْ تَابَ " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” اگر آدمی کے پاس کھجوروں کے باغ کی دو وادیاں ہوں، تو وہ تیسری کا طلبگار ہو گا آدمی کے پیٹ کو صرف مٹی بھر سکتی ہے اور جو شخص توبہ کرتا ہےاللہ تعالیٰ اس کی توبہ کو قبول کرتا ہے۔ “