صحیح ابن حبان
كتاب الزكاة— کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل
باب جمع المال من حله وما يتعلق بذلك - ذكر الزجر عن أن يكون المرء عبد الدينار والدرهم باب: حلال طریقے سے مال جمع کرنے اور اس سے متعلق امور کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ آدمی دینار اور درہم کا غلام بنے
حدیث نمبر: 3218
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، بِالْمَوْصِلِ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ سَجَّادَةٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تَعِسَ عَبْدُ الدِّينَارِ ، وَعَبْدُ الدِّرْهَمِ ، وَعَبْدُ الْقَطِيفَةِ ، وَعَبْدُ الْخَمِيصَةِ ، إِنْ أُعْطِيَ رَضِيَ ، وَإِنْ مُنِعَ سَخِطَ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” دینار کا بندہ، درہم کا بندہ، چادر کا بندہ، قمیض کا بندہ برباد ہو جائے کہ اگر اسے کچھ دیا جائے، تو وہ راضی رہتا ہے اور اگر نہ دیا جائے، تو ناراض ہو جاتا ہے۔ “