صحیح ابن حبان
كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا— کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل
فصل في القيام للجنازة - ذكر المدة التي تقام لها عند رؤية الجنازة باب: فصل: جنازے کے لیے کھڑے ہونے کا بیان - اس مدت کا ذکر جس کے لیے جنازہ دیکھنے پر کھڑا ہونا ہے
حدیث نمبر: 3052
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ الْعَدَوِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا رَأَيْتُمُ الْجَنَازَةَ فَقُومُوا لَهَا حَتَّى تُخَلِّفَكُمْ " .سیدنا عامر بن ربیعہ عدوی رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جب تم جنازے کو دیکھو، تو اس کے لیے کھڑے ہو جاؤ، یہاں تک کہ وہ آگے گزر جائے۔ “