صحیح ابن حبان
كتاب البر والإحسان— کتاب: نیکی و احسان کے احکام و مسائل
باب الصدق والأمر بالمعروف والنهي عن المنكر - ذكر وصف الشيء الذي من أجله يكون الله جل وعلا أشد غيرة- باب: سچائی، نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا بیان - اس چیز کی وضاحت کا ذکر جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی غیرت زیادہ شدید ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 293
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيَمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ يَغَارُ ، وَالْمُؤْمِنُ يَغَارُ ، فَغَيْرَةُ اللَّهِ أَنْ يَأْتِيَ الْمُؤْمِنُ مَا حَرَّمَ عَلَيْهِ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” بے شکاللہ تعالیٰ غیرت والا ہے، اور مومن بھی غیرت والا ہوتا ہے۔ “اللہ تعالیٰ کی غیرت اس بات پر ہوتی ہے کہ مومن کسی ایسی چیز کا ارتکاب کرے، جواللہ تعالیٰ نے حرام قرار دی ہے۔ “