صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب العيدين - ذكر الإباحة للمرء أن يترك النافلة قبل صلاة العيدين وبعدهما باب: عید الفطر اور عید الأضحیٰ کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ آدمی عیدین کی نماز سے پہلے اور بعد میں نفلی نماز ترک کر سکتا ہے
حدیث نمبر: 2818
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، خَرَجَ يَوْمَ فِطْرٍ ، أَوْ أَضْحًى ، فَصَلَّى بِالنَّاسِ رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ انْصَرَفَ ، وَلَمْ يُصَلِّ قَبْلَهَا وَلا بَعْدَهَا " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عیدالفطر یا شاید عیدالاضحی کے دن تشریف لے گئے آپ نے لوگوں کو دو رکعات پڑھائیں پھر آپ نے نماز مکمل کی آپ نے اس سے پہلے یا اس کے بعد کوئی (نفل نماز) ادا نہیں کی۔