صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب العيدين - ذكر الإباحة للأبكار وذوات الخدور والحيض أن يشهدن أعياد المسلمين باب: عید الفطر اور عید الأضحیٰ کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ کنواریں، پردہ نشین عورتیں اور حائضہ عورتیں مسلمانوں کی عیدوں میں شرکت کر سکتی ہیں
حدیث نمبر: 2816
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، قَالَتْ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُخْرِجَهُنَّ يَوْمَ الْفِطْرِ ، وَيَوْمَ الأَضْحَى ، يَعْنِي : أَبْكَارَ الْعَوَاتِقِ ، وَذَوَاتِ الْخُدُورِ ، وَالْحُيَّضَ ، فَقُلْتُ : أَرَأَيْتَ إِحْدَاهُنَّ لا يَكُونُ لَهَا جِلْبَابٌ ؟ قَالَ : " فَتُلْبِسُهَا أُخْتُهَا مِنْ جِلْبَابِهَا " .سیده ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اللہ کے رسول نے ہمیں یہ حکم دیا تھا، ہم عیدالفطر کے دن اور عیدالاضحی کے دن خواتین کو بھی ساتھ لے جائیں یعنی کنواری لڑکیوں کو بھی اور پردہ دار خواتین کو بھی اور حیض والی خواتین کو بھی۔ (سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں) میں نے عرض کی: آپ کا کیا خیال ہے اگر کسی عورت کے پاس چادر نہ ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو اس کی بہن اپنی چادر میں سے اسے بھی اوڑھا دے۔