صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب صلاة الجمعة - ذكر الزجر عن ترك المرء الشهادة لله جل وعلا في خطبته إذا خطب باب: جمعہ کی نماز کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ آدمی اپنے خطبہ میں اللہ جل وعلا کی شہادت ترک کرے جب وہ خطبہ دے
حدیث نمبر: 2798
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الأَحْمَسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، أَنَّ رَجُلا خَطَبَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ رَشَدَ ، وَمَنْ يَعْصِهِمَا فَقَدْ غَوَى ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " بِئْسَ الْخَطِيبُ ، قُلْ : وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ " .سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے خطبہ دیا اس نے یہ کہا: جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی اس نے ہدایت پائی جس نے ان دونوں کی نافرمانی کی وہ گمراہ ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ برا خطیب ہے تم یہ کہو، جس شخص نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔