صحیح ابن حبان
كتاب البر والإحسان— کتاب: نیکی و احسان کے احکام و مسائل
باب الصدق والأمر بالمعروف والنهي عن المنكر - ذكر ما يجب على المرء من القول بالحق وإن كرهه الناس- باب: سچائی، نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا بیان - اس کا ذکر کہ انسان پر لازم ہے کہ وہ حق بات کہے، چاہے لوگ اسے ناپسند کریں۔
حدیث نمبر: 275
أَخْبَرَنَا السَّامِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ الْبَزَّارُ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلا لا يَمْنَعَنَّ أَحَدَكُمْ مَخَافَةُ النَّاسِ أَنْ يَقُولَ بِالْحَقِّ رَآهُ " .سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” خبردار! لوگوں کا خوف کسی بھی شخص کو حق بات کہنے سے منع نہ کرے، جب کہ آدمی اسے دیکھ لے۔ کہ یہاں حق بات کہنا بنتا ہے ۔“