صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
فصل في صلاة السفر - ذكر البيان بأن عدد الصلوات في الحضر والسفر في أول ما فرض كان ركعتين باب: فصل: سفر کی نماز کا بیان - اس بات کا بیان کہ حضر اور سفر میں نمازیں پہلے جب فرض ہوئیں تو دو دو رکعتیں تھیں
حدیث نمبر: 2736
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : " فُرِضَتِ الصَّلاةُ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ فِي الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ ، فَأُقِرَّتْ صَلاةُ السَّفَرِ وَزِيدَ فِي الْحَضَرِ " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: پہلے نماز حضر اور سفر دونوں حالتوں میں دو، دو رکعت فرض ہوئی تھی، پھر سفر کی نماز کو اپنی حالت میں برقرار رکھا گیا اور حضر کی نماز میں اضافہ کر دیا گیا۔