صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
فصل في سفر المرأة - ذكر خبر ثان يصرح بصحة ما ذكرناه باب: فصل: عورت کے سفر کا بیان - دوسری خبر کا ذکر جو ہمارے بیان کردہ کی صحت کو واضح کرتی ہے
حدیث نمبر: 2720
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الصَّائِغُ ، قَالَ : قَالَ نَافِعٌ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لا يَحِلُّ لامْرَأَةٍ أَنْ تُسَافِرَ ثَلاثَةً إِلا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ تَحْرُمُ عَلَيْهِ " .سیدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” کسی بھی عورت کے لیے یہ بات جائز نہیں، وہ تین دن کا سفر کرے ماسوائے اس کے، اس کے ہمراہ کوئی ایسا محرم ہو جو اس کے لیے ہمیشہ کے لیے حرام ہو ۔“