صحیح ابن حبان
كتاب البر والإحسان— کتاب: نیکی و احسان کے احکام و مسائل
باب الصدق والأمر بالمعروف والنهي عن المنكر- باب: اللہ تعالیٰ کی صفات کا بیان -
حدیث نمبر: 271
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ حَنْطَبٍ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " اضْمَنُوا لِي سِتًّا أَضْمَنْ لَكُمُ الْجَنَّةَ : اصْدُقُوا حَدَّثْتُمْ ، وَأَوْفُوا وَعَدْتُمْ ، وَأَدُّوا ائْتُمِنْتُمْ ، وَاحْفَظُوا فُرُوجَكُمْ ، وَغُضُّوا أَبْصَارَكُمْ ، وَكُفُّوا أَيْدِيَكُمْ " .سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” تم مجھے چھ باتوں کی ضمانت دو، میں تمہیں، جنت کی ضمانت دوں گا، جب تم بات کرو، تو سچ بولو، جب تم وعدہ کرو، تو اسے پورا کرو، جب تمہارے سپرد امانت کی جائے، تو اسے ادا کرو۔ اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو، اپنی نگاہوں کو جھکا کر رکھو، اور اپنے ہاتھوں کو تھام کے رکھو ۔“