صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب سجود السهو - ذكر البيان بأن الساجد سجدتي السهو بعد السلام عليه أن يتشهد ثم يسلم ثانيا باب: سجدہ سهو کرنے کا بیان - اس بات کا بیان کہ جو شخص سلام کے بعد سجدہ سہو کے دو سجدے کرے، اسے ان کے بعد تشہد پڑھنا چاہیے پھر دوبارہ سلام کرنا چاہیے
حدیث نمبر: 2671
أَخْبَرَنَا شَبَابُ بْنُ صَالِحٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ ، قَالا : حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَلَّمَ فِي ثَلاثِ رَكَعَاتٍ مِنَ الْعَصْرِ ، فَقَالَ لَهُ الْخِرْبَاقُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَنَسِيتَ أَمْ قُصِرَتِ الصَّلاةُ ؟ فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَصَدَقَ الْخِرْبَاقُ ؟ " فَقَالُوا : نَعَمْ ، فَقَامَ فَصَلَّى رَكْعَةً ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ، ثُمَّ سَلَّمَ .سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز میں تین رکعات پڑھنے کے بعد سلام پھیر دیا، تو سیدنا خرباق رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کیا آپ بھول گئے ہیں؟ یا پھر نماز مختصر ہو گئی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا خرباق ٹھیک کہہ رہا ہے؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! آپ کھڑے ہوئے آپ نے ایک رکعت ادا کی آپ نے دو مرتبہ سجدہ سہو کیا، پھر سلام پھیر دیا۔