صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب سجود السهو - ذكر تسمية المصطفى صلى الله عليه وسلم سجدتي السهو المرغمتين باب: سجدہ سهو کرنے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ سہو کے دو سجدوں کو "مُرَغِّمَتَین" (ناک رگڑنے والے) کہا
حدیث نمبر: 2655
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمَّى سَجْدَتَيِ السَّهْوِ : الْمُرْغِمَتَيْنِ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سہو کے دو سجدوں کو (شیطان کو) رسوا کرنے والی دو چیزوں کا نام دیا ہے۔