صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
فصل في قيام الليل - ذكر ما كان يصلي صلى الله عليه وسلم بالنهار ما فاته من ورده بالليل باب: قیام الليل کا بیان - اس بات کا ذکر کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم دن میں وہ ورد پڑھتے تھے جو رات میں ان سے چھوٹ گیا
حدیث نمبر: 2645
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا لَمْ يُصَلِّ مِنَ اللَّيْلِ ، مَنَعَهُ عَنْ ذَلِكَ النَّوْمُ أَوْ غَلَبَتْهُ عَيْنَاهُ ، صَلَّى مِنَ النَّهَارِ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کے وقت نوافل ادا نہیں کر پاتے تھے نیند کی وجہ سے آپ ادا نہیں کرتے تھے یا آپ کی آنکھ لگ جاتی تھی، تو آپ دن کے وقت بارہ رکعات ادا کیا کرتے تھے۔