صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
فصل في قيام الليل - ذكر الاقتصار للتهجد على قراءة قل هو الله أحد إذ هو ثلث القرآن إذا كان عاجزا عن قراءة ما هو أكثر منه باب: قیام الليل کا بیان - اس بات کا ذکر کہ تہجد کے لیے سورہ اخلاص پڑھنا کافی ہے کیونکہ یہ قرآن کا تہائی ہے اگر وہ اس سے زیادہ پڑھنے سے عاجز ہو
حدیث نمبر: 2576
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ كُلَّ لَيْلَةٍ ؟ " قَالُوا : وَمَنْ يُطِيقُ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ " .سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” کیا تم میں سے کوئی ایک شخص اس بات سے عاجز ہے، وہ ہر رات تہائی قرآن کی تلاوت کیا کرے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کون ایسا کر سکتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سورۃ اخلاص کی تلاوت کرنا (ایک تہائی قرآن پڑھنے کے برابر ہے) “