صحیح ابن حبان
كتاب الإيمان— کتاب: ایمان کے احکام و مسائل
باب ما جاء في الشرك والنفاق - ذكر استحقاق دخول النار لا محالة من جعل لله ندا- باب: شرک و نفاق کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جو اللہ کے لیے شریک بنائے وہ لازماً جہنم میں داخل ہونے کا مستحق ہے۔
حدیث نمبر: 251
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : كَلِمَتَانِ سَمِعْتُ إِحْدَاهُمَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَالأُخْرَى أَنَا أَقُولُهَا ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " لا يَلْقَى اللَّهَ عَبْدٌ يُشْرِكُ بِهِ إِلا أَدْخَلَهُ النَّارَ " ، وَأَنَا أَقُولُ : لا يَلْقَى اللَّهَ عَبْدٌ لَمْ يُشْرِكْ بِهِ إِلا أَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ .سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: دو کلمات ہیں، جن میں سے ایک میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنا ہے، اور دوسری بات میں کہتا ہوں۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” جو بھی بندہ ایسی حالت میںاللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو، تواللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کر دے گا ۔“