صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب النوافل - ذكر الأمر للمرء أن يجعل نصيبا من صلاته لبيته باب: نفل نمازوں کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ آدمی اپنی نماز کا کچھ حصہ اپنے گھر کے لیے رکھے
حدیث نمبر: 2490
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا قَضَى أَحَدُكُمُ الصَّلاةَ فِي مَسْجِدِهِ فَلْيَجْعَلْ لِبَيْتِهِ نَصِيبًا ، فَإِنَّ اللَّهَ جَاعِلٌ فِي بَيْتِهِ مِنْ صَلاتِهِ خَيْرًا " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جب کوئی شخص مسجد میں اپنی نماز مکمل کر لے، تو اسے اپنے گھر میں بھی (نماز میں سے) کچھ حصہ رکھنا چاہیئے اس کے نماز ادا کرنے کی وجہ سےاللہ تعالیٰ اس کے گھر میں بھلائی رکھ دے گا ۔“