صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب النوافل - ذكر البيان بأن هذه اللفظة الأخيرة إنما هي من قول أبي صالح أدرجه ابن إدريس في الخبر باب: نفل نمازوں کا بیان - اس بات کا بیان کہ یہ آخری لفظ ابو صالح کا قول ہے جسے ابن ادریس نے خبر میں شامل کیا
حدیث نمبر: 2486
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُصَلِّيَ بَعْدَ الْجُمُعَةِ أَرْبَعًا " . قَالَ سُهَيْلٌ: قَالَ لِي أَبِي: " إِنْ لَمْ تُصَلِّ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ ، فَصَلِّ فِي الْمَسْجِدِ رَكْعَتَيْنِ ، وَفِي بَيْتِكَ رَكْعَتَيْنِ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا، ہم جمعہ کے بعد چار رکعات ادا کریں۔ سہیل نامی راوی کہتے ہیں: میرے والد نے مجھے یہ فرمایا تھا اگر تم مسجد حرام میں چار رکعات ادا نہیں کرتے تو دو رکعات مسجد میں ادا کرو اور دو رکعات اپنے گھر میں ادا کرو۔