صحیح ابن حبان
كتاب الإيمان— کتاب: ایمان کے احکام و مسائل
باب ما جاء في صفات المؤمنين - فصل ذكر البيان بأن من أكفر إنسانا فهو كافر لا محالة- باب: مومنین کی صفات کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ جو کسی انسان کو کافر کہے وہ خود کافر ہو جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 248
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ بْنِ شَقِيقٍ ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا أَكْفَرَ رَجُلٌ رَجُلا قَطُّ إِلا بَاءَ أَحَدُهُمَا بِهَا إِنْ كَانَ كَافِرًا وَإِلا كَفَرَ بِتَكْفِيرِهِ " .سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جب بھی کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو کافر قرار دے، تو وہ کفر، ان دونوں میں سے کسی ایک شخص کی طرف لوٹ آتا ہے۔ اگر وہ (دوسرا شخص) کافر ہو (تو ٹھیک ہے) ورنہ (پہلا شخص) اسے کافر قرار دینے کی وجہ سے کافر ہو جاتا ہے ۔“