صحیح ابن حبان
كتاب الإيمان— کتاب: ایمان کے احکام و مسائل
باب ما جاء في صفات المؤمنين - ذكر تمثيل المصطفى صلى الله عليه وسلم المؤمن بالنحلة في أكل الطيب ووضع الطيب- باب: مومنین کی صفات کا بیان - رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مومن کو شہد کی مکھی سے تشبیہ دینے کا ذکر کہ وہ پاک چیز کھاتی ہے اور پاک چیز ہی رکھتی ہے۔
حدیث نمبر: 247
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ وَكِيعِ بْنِ عُدُسٍ ، عَنْ عَمِّهِ أَبِي رَزِينٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ النَّحْلَةِ لا تَأْكُلُ إِلا طَيِّبًا ، وَلا تَضَعُ إِلا طَيِّبًا " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : شُعْبَةُ وَاهُمْ فِي قَوْلِهِ : " عُدُسٍ " ، إِنَّمَا هُوَ " حُدُسٍ " كَمَا قَالَهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَأُولَئِكَ .سیدنا ابورزین رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” مومن کی مثال کھجور کے درخت کی مانند ہے، جو صرف پاکیزہ چیز کھاتا ہے، اور جو صرف پاکیزہ چیز دیتا ہے ۔“
امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: شعبہ نامی راوی کو روایت میں راوی کا نام ” عدس “ نقل کرنے میں وہم ہوا ہے۔ اصل لفظ ” حدس “ ہے جیسا کہ حماد بن سلمہ اور دیگر حضرات نے یہ لفظ بیان کیا ہے۔