صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب ما يكره للمصلي وما لا يكره - ذكر إباحة مرور المرء قدام المصلي إذا صلى إلى غير سترة باب: نماز کے دوران ناپسندیدہ اور ناپسندیدہ نہ ہونے والے اعمال کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ اگر نمازی بغیر سترہ کے نماز پڑھے تو کوئی اس کے سامنے سے گزر سکتا ہے
حدیث نمبر: 2363
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ ، أَنَّهُ قَالَ : " رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ فَرَغَ مِنْ طَوَافِهِ أَتَى حَاشِيَةَ الْمَطَافِ ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ، وَلَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الطَّوَّافِينَ أَحَدٌ " .سیدنا مطلب بن ابووداعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ ” میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، جب آپ طواف کر کے فارغ ہوئے، تو آپ مطاف کے ایک کنارے پر تشریف لائے آپ نے وہاں دو رکعات نماز ادا کی۔ اس وقت آپ کے اور طواف کرنے والوں کے درمیان کوئی چیز نہیں تھی۔ “