صحیح ابن حبان
كتاب الإيمان— کتاب: ایمان کے احکام و مسائل
باب ما جاء في صفات المؤمنين - ذكر تمثيل المصطفى صلى الله عليه وسلم المؤمنين بالبنيان الذي يمسك بعضه بعضا- باب: مومنین کی صفات کا بیان - رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مومنین کو اس عمارت سے تشبیہ دینے کا ذکر جو ایک دوسرے کو تھامے رکھتی ہے۔
حدیث نمبر: 232
أَخْبَرَنَا بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْقَزَّازُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُقَدْمٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَثَلُ الْمُؤْمِنِينَ فِيمَا بَيْنَهُمْ كَمَثَلِ الْبُنْيَانِ ، قَالَ : وَأَدْخَلَ أَصَابِعَ يَدِهِ فِي الأَرْضِ وَقَالَ : يُمْسِكُ بَعْضُهَا بَعْضًا " .سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” اہل ایمان کی آپس میں مثال ایک عمارت کی مانند ہے۔ “ راوی کہتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں زمین میں داخل کر دیں اور ارشاد فرمایا: ” اس کا ایک حصہ دوسرے کو تھام کے رکھتا ہے ۔“