صحیح ابن حبان
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب فرض متابعة الإمام - ذكر وصف قيام المأموم من الإمام إذا أراد الصلاة جماعة باب: امام کی پیروی کی فرضیت کا بیان - اس بات کی کیفیت کا ذکر کہ مأموم اپنے امام کے ساتھ جماعت کی نماز کے لیے کیسے کھڑا ہو
حدیث نمبر: 2198
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْقَطَّانُ ، بِالرَّقَّةِ وَالرَّافِقَةِ جَمِيعًا ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَكِيمُ بْنُ سَيْفٍ الرَّقِّيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ هِلالِ بْنِ يَسَافٍ الأَشْجَعِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ الْحَارِثِ الأَسَدِيِّ : " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلا يُصَلِّي وَحْدَهُ خَلْفَ الصُّفُوفِ ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعِيدَ الصَّلاةَ " .سیدنا وابصہ بن معبد اسدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو صفوں کے پیچھے اکیلا کھڑا ہو کر نماز ادا کر رہا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ہدایت کی، وہ دوبارہ نماز ادا کرے۔